.

امریکا، شام میں گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کرنے جا رہا ہے: تل ابیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ امریکا جلد ہی شام کی ملکیتی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

اسرائیل 51 سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے تاہم اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

تل ابیب نے 1967 ء کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12 سو کلومیٹر طویل علاقہ ہے۔