عالمی شہرت یافت مصری فٹ بالرکا روزے کی حالت میں مقابلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر محمد صلاح کی شوشل میڈیا پروائرل ہونے والی بعض تصاویر نے اس کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر محمد صلاح کی تصاویر میں انہیں تھکاوٹ کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی یہ تصاویر اس وقت لی گئی تھیں جب وہ اپنی ٹیم لیور پول کی جانب سے آئندہ ہفتے یوکرائن میں ہونے والے فٹ بال کے مقابلے کی پریکٹیس کررہے تھے۔ آئندہ ہفتے کے روز انگلش لیور پول کا مقابلہ اسپین کی ریال میڈریڈ کے ساتھ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد صلاح کی تصاویر پر بہت سے لوگوں نے تبصرے شروع کیے ہیں۔ تبصرہ نکاروں کا کہنا ہے محمد صلاح ریال میڈریڈ کے ساتھ مقابلے اور یورپیین چیمپیین شپ کے عالمی کھیل کی تیاریوں کے باوجود روزہ ترک نہیں کررہے ہیں۔

اسپانوی اخبار ’مونڈو ڈیپور ریٹفو‘ کے مطابق آئندہ ہفتے کے روز ہونے والے میچ کے موقع پر بھی محمد صلاح روزہ رکھیں گے۔

فٹ بالر محمد صلاح خود بھی متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کے باوجود روزہ ترک نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں