.

الحدیدہ: میزائل حملوں میں باغیوں کی ایک درجن گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں میزائل حملوں سے حوثی باغیوں کی ایک درجن فوجی گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرکی مدد سے حوثیوں کی گاڑیوں پر 13 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 گاڑیاں مکمل طورپر تباہ اوران پر سوار تمام جنگجو ہلاک ہوگئے۔