حوثیوں نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ انخلاء کے لیے تیار ہیں : یمنی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا مشکل صورت حال سے دوچار ہے اور وہ اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی تجاویز کے ساتھ معاملہ بندی قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ الیمانی نے یہ بات بطور وزیر خارجہ تقرر کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہی۔

الیمانی نے انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کو حوثیوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ امن عمل کے سلسلے میں یمنی شہروں سے انخلاء اور اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے جمعرات کے روز جاری ایک فیصلے میں عبدالملک المخلافی کو وزیر خارجہ کے منصب سے سبک دوش کر کے انہیں صدارتی مشیر مقرر کر دیا تھا۔

المخلافی کی جگہ خالد حسین محمد الیمانی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔

یاد رہے کہ 1960ء میں پیدا ہونے والے الیمانی نے یمنی وزارت خارجہ میں کئی عہدے سنبھالے۔ سال 2014ء کے اواخر میں انہیں اقوام متحدہ میں یمن کا مندوب مقرر کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں