.

حوثی باغیوں نے تنخواہ کے لیے عدن آنے والے 180 ملازمین اغواء کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے حوثی شدت پسندوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے تنخواہیں لینے کے لیے عبوری دارالحکومت عدن کا رخ کرنے والے 180 سرکاری ملازمین کو اغواء کرلیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری ملازمین نے حوثیوں کو بتایا کہ وہ تنخواہوں کےحصول کے لیے عدن جا رہےہیں۔

ایک چوکی پر حوثی باغیوں نے ملازمین کو روکا۔ باغیوں نے ان پر فرار کا الزام عاید کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔