.

شہزادہ ہیری کی مقرب خواتین جنہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ ہفتے کے روز برطانوی شہزدے ہیری اوران کی منگیتر میگھن مارکل کے درمیان ہونے والی شادی پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز رہی۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری نےاپنی انگلی پرشادی کی انگوٹھی پہنی تو اسے پوری دنیا میں دیکھا گیا۔

برطانوی شہزادے کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی اور شوبز کی شخصیات نمایاں رہیں۔ خواتین میں بعض ایسے چہرے بھی شامل تھے جو کسی نا کسی طرح شہزادہ ہیری کی مقربین سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی شادی پر 23 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اور یہ شادی الف لیلیٰ کی افسانوی داستان کی شکل اختیار گئی تھی۔

شادی میں شرکت کرنے والی شہزادہ ہیری کی دوستوں میں قانون دان شیلسی ڈیوی شامل تھیں۔ شیلسی 2011ء سے 2014ء کے عرصے میں شہزادہ ہیری کے بہت قریب رہ چکی ہیں۔

طویل قامت 32 سالہ گوری نے سرمئی رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔

شاہی شادی میں شرکت کرنے والیوں میں 29 سالہ اداکارہ کریسڈا بوناس اور شہزادہ ہیری کے درمیان دوسال تک دوستانہ مراسم قائم رہے۔

اکتیس سالہ گلوکارہ جوس اسٹون بھی شہزادہ ہیری کی مقرب شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔ شہزادہ ہیری اور اسٹون کے درمیان قربت کےحوالے سے کئی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں۔

شہزادہ ہیری کےبھائی ولیم کے چار خواتین کےساتھ رومانوی نوعیت کے تعلقات قائم رہ چکے ہیں۔ ان میں ایک نام جیکا کریگ کابھی شامل ہے جس نے سنہ 2011ء میں ایک فرضی شادی شریک ہوئی تھیں۔