غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری ، 2 فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پٹی پر اتوار کی صبح اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک نے غزہ پٹی کے جنوب میں حماس کے ایک ٹھکانے کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ گولہ باری سے قبل سرحدی باڑ کے نزدیک ایک دھماکا خیز آلہ پھٹا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کے مشرق میں ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں