.

حسنی مبارک دور کے مصری وزیراعظم علی لطفی چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سرکاری ذرائع ابلغ کے مطابق معزول صدر حسنی مبارک کے دور کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم علی لطفی 83 سال کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علی لطفی 1985ء اور 1986ء کے دوران مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر اور 1989ء میں پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ سابق صدر انور سادات کےدور میں وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں تاہم سب سے اہم سیاسی کردار انہوں نے حسنی مبارک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ادا کیا۔ انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز اس وقت کردیا تھا جب وہ یونیورسٹی میں طالب علم تھے۔