.

سعودی پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف اپریشن، متعدد گرفتار،25 ملین ریال کی رقم برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث ایک یمنی سمیت متعدد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ پولیس نے کم سے کم 25 ملین ریال کی مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ اتوار کو الریاض کی پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہراہ خالد بن الولید پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پرحملہ کرکے اس کے ایک ملازم کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے بعد گاڑی سے کم سے کم 19 ملین ریال کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔ اطلاع ملتی ہی الریاض کے پولیس چیف میجر جنرل فہد بن زید المطیری نے ایک کرائسز سیل قائم کرنے کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس نے انتہائی راز داری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے الریاض میں ایک مشکوک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک یمنی شہری پکڑا گیا۔ ٹھکانے پر تلاشی کے دوران لوہے کے صندووقوں میں چھپائی کئی ملین ریال کی رقم برآمد کرلی۔ گرفتارملزم سے تفتیش کے دوران دو مقامی ڈکیتوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران مزید تین دیگر ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ایک ڈکیتی میں انہوں نے دو ملین، دوسری ملیں کم سے کم چار ملین ریال کی رقم لوٹی تھی۔ جب کہ تیسری ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم کی مالیت ایک ملین اور کئی ہزار ریال تھی۔ پولیس نے لوٹی گئی رقم میں سے 15 ملین ریال، ایک قیمتی گاڑی اور کئی دیگر اشیاء قبضے میں لے لی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور 31 گولیاں، نو موبائل فون، یمن کے نو پاسپورٹس، دو لیپ ٹاپ، موبائل فوج کی سمیں اور بنکوں کی چیک بکس بھی ضبط کی گئی ہیں۔