شام : اِدلب میں بشار حکومت کے پمفلٹس میں "ہتھیار ڈال دینے" کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے شمالی اِدلِب کے نواحی علاقوں میں پمفلٹس گرائے ہیں جن میں ادلب کی آبادی اور جنگجوؤں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر بشار حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

المرصد نے تصدیق کی ہے کہ بعض پفملٹس میں ادلب کی آبادی کو ہتھیار ڈالنے یا موت کا سامنا کرنے میں سے کوئی ایک آپشن چننے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ شامی شہریوں کے حالات کی بہتری کا آخری موقع ہے۔

المرصد کے مطابق یہ پمفلٹس ادلب شہر کے نواح میں شدید لڑائی کا سلسلہ موقوف ہونے کے ایک ماہ بعد سامنے آئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز شام میں اپوزیشن گروپوں کے خلاف لڑائی میں اپنے چار فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں 40 سے زیادہ مسلح عناصر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب شامی گروپ المرصد نے اتوار کے روز بتایا کہ چند روز قتبل دیر الزور میں داعش تنظیم کے حملوں میں روسی فوج کے 9 اور شامی فوج کے 26 اہل کار مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں