.

شام میں اسرائیلیوں کی قبروں سے باقیات چوری کرنے والا مسلح گروپ سرگرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں موجود ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک مسلح گروپ دمشق میں موجود اسرائیلیوں کی قبروں سے ان کی باقیات چوری کرنے میں سرگرم ہے۔

فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ دمشق کے نواحی علاقے میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروپ نے تین لاپتا اسرائیلی فوجیوں کی قبریں کھود کر ان کی باقیات نکالنے کی کوشش کی۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما انور رجا نے بتایا کہ تینوں ااسرائیلی فوجی سنہ 1982ء کی جنگ سے لا پتا ہیں۔ ان کی لاشیں لبنان سے شام منتقل کی گئی تھیں انہیں ایک پناہ گزین کیمپ میں دفن کیا گیاتھا۔

ان کاکہنا تھا کہ شامی اپوزیشن کا ایک گروپ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات چوری کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے میں قائم یرموک پناہ گزین کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔