راکٹ حملوں کا خطرہ، اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے ملک کی جنوبی سرحد پر غزہ سے متصل علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ‘انتباہی سائرن‘ بجا دئے جس کے بعد یہودی آباد کاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا غزہ سے کوئی راکٹ فائر کیا گیا یا نہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق فوج کے زیرانتظام خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ سائرن بجتے ہی یہودیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر حماس کے مراکز پر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک شہری مارا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ٹینکوں کی گولہ باری کی زد میں آ کر ایک فلسطینی مزاحمت کار مارا گیا جب کہ دو فلسطینی مزاحمت کاروں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں روک دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں