حوثی باغی الحدیدہ میں بیلسٹک میزائل اور دیگراسلحہ چھوڑ کر فرار

بھاری ہتھیاروں کی بڑی مقدار یمنی فوج نے قبضے میں لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران یمنی فوج نے مال غنیمت میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نواز حوثی شدت پسند الدریھمی ڈاریکٹوریٹ سے پسپائی کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

العربیہ ڈٹ نیٹ کے مطابق الدریھمی کے مقام سے ملنے اسلحہ میں بیلسٹک میزائل اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج کی طرف سے باغیوں کے قبضے سے حاصل کردہ اسلحہ کی ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ باغی اس اسلحہ کو جہاز رانی میں رکاوٹ ڈلنے اور بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

فرار ہونے والے باغیوں کے قبضے سے دو بیلسٹک میزائل بھی ملے ہیں جنہیں مبینہ طورپر سرکاری فوج، حکومتی مراکز یا سعودی عرب پر حملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

خیال رہےکہ حوثی باغی الدریھمی سے بحر احمر میں بحری جہازوں اور المخا اور الخوخہ کے علاقوں میں حکومتی تنصیبات پرحملے کرتے رہے ہیں۔

الدریھمی جو کہ الحدیدہ شہر سے 18 کلو میٹر کی مسافت پر ہے کی فوٹیج میں باغیوں کی شکست اور ان کے فرار کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج تیزی کے ساتھ الحدیدہ شہر کے مرکز کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں