جدہ کے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے نیا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے Historical Old Jeddah Project Management کے نام سے ایک انتظامی باڈی کے قیام کا حکم دیا ہے۔ یہ انتظامیہ وزارت ثقافت کے ساتھ مربوط ہو گی اس کے لیے علاحدہ سے بجت مختص کا جائے گا۔

منصوبے کی تجویز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی جو مملکت کے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ پرانے جدہ کو آثاریات اور تاریخ سے بھرپور مقام اور شہری ورثے کا ایک ممتاز نمونہ قرار دیا گیا ہے۔

اولڈ جدہ پروجیکٹ شہر کے قلب میں واقع ہے جس کی تاریخی اہمیت کے باعث اسے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ Historic Jeddah Project کو مملکت میں تمام تاریخی آثاریات کے حامل مقامات کی جانب توجہ کے حوالے سے ایک اشاریہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں