.

سعودی عرب میں شاہی ریزرو کونسل کی تشکیل کے لئے شاہی فرمان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی حکم جاری کیا ہے جس کے تحت مملکتِ سعودی عرب کی رائل کوڑٹ میں شاہی ریزرو کونسل قائم کی جائے گی۔ اس کونسل کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ہفتے کی صبح جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے یہ کونسل قدرتی محفوظ مقامات کی ترقی اور پیش رفت کی اہمیت کے پیش نظر قائم کی گئی ہے تا کہ مملکت کے ماحولیاتی اور قدرتی مقامات کو برقرار رکھا جا سکے، فطری زندگی کو پھر سے جِلا بخشی جا سکے اور ماحولیاتی سیاحت کو سرگرم کیا جا سکے۔

شاہی ریزور کونسل کے سربراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہوں گے۔ دیگر ارکان میں:

1 ۔ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزيز آل سعود

2 ۔ شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزيز آل سعود

3 ۔ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز آل سعود

4 ۔ شہزادہ عبدالله بن بندر بن عبدالعزيز آل سعود

5 ۔ شہزادہ بدر بن عبدالله بن محمد بن فرحان آل سعود

6 ۔ وزیر برائے ماحولیات، پانی وزراعت

اور دو ماہرین، جن کا انتخاب کونسل کے سربراہ کی جانب سے کیا جائے گا، شامل ہوں گے۔

شاہی ریزرو علاقوں کے نام اور ان کے انتظامی امور کی مجالس کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

1 ۔ ریاض کے شمال میں واقع سرسبز مقام "روضۃ الخریم" اور اس سے ملحقہ علاقے شاہی ریزور علاقہ ہوں گے۔ اس کا نام "امام عبدالعزیز بن محمد ریزرو" ہوگا۔ یہاں کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد آل سعود ہوں گے۔ ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی ریزورعلاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔

2 ۔ مکہ مکرمہ ریجن میں واقع "محازۃ الصید" کا علاقہ شاہی محفوظ علاقہ ہو گا۔ اس کا نام "امام سعود بن عبدالعزيز ریزرو" ہوگا۔ یہاں کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ عبدالله بن بندر بن عبدالعزيز آل سعود ہوں گے۔ ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی محفوظ علاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔

3 ۔ ریاض ریجن کے شمال مشرق میں واقع "التیسیہ" اور اس سے ملحقہ علاقے بھی شاہی محفوظ علاقہ ہوں گے اور اس کا نام گا۔ اس کا نام "امام تركی بن عبدالله ریزرو" ہو گا۔ اس کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزيز آل سعود ہوں گے۔

ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی محفوظ علاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔

4 ۔ ریاض ریجن میں "التنہات" اور "الخفس" کے سرسبز علاقے اور ان سے ملحقہ دیگر علاقے بھی شاہی محفوظ علاقہ ہوں گے۔ اس کا نام "کنگ عبدالعزیز ریزرو" ہو گا۔ اس کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز آل سعود ہوں گے۔ ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی محفوظ علاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔

5 ۔ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع "الخنفہ، الطبيق اورحرة الحرة" کے ماحولیاتی علاقے اور ان سے ملحقہ دیگر علاقے بھی شاہی محفوظ علاقہ شمار ہوں گے۔ اس کا نام "کنگ سلمان بن عبدالعزیز ریزرو" ہو گا۔ اس کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نائف بن عبدالعزيز آل سعود ہوں گے۔ ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی ریزرو علاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔

6 ۔ نیوم پروجیکٹ اور بحر احمر اور العلا پروجیکٹ کے درمیان واقع علاقہ بھی شاہی محفوظ علاقہ ہو گا۔ اس کا نام "پرنس محمد بن سلمان ریزرو" ہو گا۔ اس کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ہوں گے۔ ان کے علاوہ بورڈ میں تجربے اور مہارت کے حامل چھ ارکان ہوں گے جن کو شاہی محفوظ علاقوں کی کونسل نامزد کرے گی۔