امارات میں جنونی ڈرائیونگ کے دوران شہری کی ہلاکت، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک جنونی شخص نے ڈروائیونگ کے دوران عرب نژاد ایک 17 سالہ لڑکے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب امارات کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنونی ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کےروز پیش آئے اس واقعے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی تھی تھی۔

مقامی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل احمد محمد الزیودی نے بتایا کہ ابو ظہبی کی پولیس نے اپنی تحقیقات میں بتایا کہ وسطی جزیرے میں دو ڈرائیوروں نے مقابلہ شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی ایک نوجوان کو روندتے ہوئے گذر گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے جنونی ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں