تین ہفتے قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی چل بسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق تقریبا تین ہفتے قبل غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اتوار کی صبح فوت ہو گیا۔

ترجمان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ "30 سالہ فلسطینی محمد نعیم حمادہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔ حمادہ 14 مئی کو غزہ شہر کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا"۔

اس طرح مارچ کے اواخر میں غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں