صعدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثی لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی صعدہ گورنری میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری میں ایران نواز حوثی ملیشیا کا ایک اہم کماندر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے کتاف کے محاذ پر العقیق میں وادی سلبان کے مقام پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثیوں کا اہم کمانڈر اور اس کے کئی ساتھی ہلاک ہوگئے۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق کتاف ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے سرکاری فوج تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے طیاروں نے وادی سلبان میں حوثیوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ گودام تباہ کردیے ہیں۔

ادھر یمن کی آئینی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ایک بیان میں یمنی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی اور بحری اطراف سے مدد کے بعد فوج تیزی کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ میں کارروائی شروع کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں