عراق : داعش کی رکن فرانسیسی عورت کو عمر قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں ایک فوجداری عدالت نے ایک فرانسیسی عورت کو سخت گیر جنگجو گروپ داعش میں شمولیت کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

فرانسیسی شہری ملینا بو غدیر کو فروری میں ایک عراقی عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سات ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے سزا کی یہ مدت پوری ہونے کے بعد اس کو عراق سے بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

لیکن اس دوران میں ایک اور عدالت نے اس فرانسیسی عورت کے خلاف عراق کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دوبارہ مقدمے کی سماعت کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اتوار کو اس کو داعش میں شمولیت کا قصور وار قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں