عراق میں ’داعش‘ نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے

مقتولین میں خواتین اور بچے بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے جنگجوؤں نے اپنی روایتی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کئے کم سے کم 12 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ مقتولین میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صلاح الدین گورنری کے ڈپٹی گورنر عمار حکمت نے بتیا کہ یہ واقعہ شمالی بغداد میں الفرحاتیہ کے مقام پر پیش آیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا داعشی دہشت گردوں نے پورے خاندان کو اجتماعی طورپر قتل کیوں کیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’داعش‘ کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کلین سویپ مکمل کرکے ملک سے داعش کا خاتمہ کردی ہے تاہم داعشی جنگجو اب بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ابھی یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا مقتول خاندان کسی پولیس افسر کا ہے تاہم صلاح الدین اور دیگر صحرائی علاقوں میں داعش کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو اس علاقے میں چھپ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں