یمن : الحدیدہ کے مضافات میں حوثیوں کا صفایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی مشترکہ فورسز نے ہفتے کے روز الحدیدہ شہر کے مضافات میں واقع سیاحتی مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا اور یہ فورسز الحدیدہ کے ہوائی اڈے سے صرف 10 کلومیٹر دور ہیں۔

ایک وڈیو کلپ میں یمنی فورسز کو ان سیاحتی مقامات کے اندر دیکھا جا سکتا ہے جن کو حوثی ملیشیا نے عسکری مراکز بنا لیا تھا۔

ادھر ٹوئیٹر پر مغربی ساحل کے محاذ کے صفحے پر بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے فرار سے قبل چھوڑے جانے والے میزائل گودام کو بھی واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس دوران مقامی آبادی نے بتایا کہ عرب اتحاد کے طیاروں نے اتوار کی کو علی الصبح الحدیدہ ہوائی اڈے کے نزدیک فِفتھ ملٹری زون کی کمان کے صدر دفتر اور دیگر مقامات پر حوثی ملیشیا کے مجمعے کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔ اتحادی طیاروں کی بھرپور پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر مشترکہ یمنی فورسز نے عرب اتحاد کی معاونت سے الدریہمی کے ضلعے میں پیش قدمی اور کلیئر کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کا مقصد الحدیدہ کے ہوائی اڈے اور تزویراتی بندرگاہ کو واپس لینے کے لیے معرکے کی تیاری کرنا ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی صفوں میں بھاری جانی نقصان واقع ہوا جو اپنے ارکان کی لاشوں اور اسلحے کو چھوڑ کر مختلف ٹھکانوں سے فرار ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں