.

الحدیدہ میں اتحادی بم باری میں حوثیوں کی وزارت دفاع کی دوسری اہم ترین شخصیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شہر الحدیدہ میں عرب اتحاد کے طیاروں کے فضائی حملے میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر عبدالکریم الغماری مارا گیا۔

الغماری صنعاء میں حوثیوں کے زیر انتظام وزارت دفاع کی اسٹاف کمیٹی کا سربراہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کو مطلوب حوثی کمانڈر عبدالکریم الغماری ہفتے کے روز الحدیدہ میں باغیوں کے ایک اجلاس پر اتحادی بم باری کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ابھی تک حوثی ملیشیا کی جانب سے الغماری کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔ البتہ سوشل میڈیا پر مقتول کمانڈر کے لیے تعزیتی پیغامات سے الغماری کی ہلاکت کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔