.

حوثیوں نے فرار سے قبل میزائلوں اور ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ چھوڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج نے اتوار کے روز مغربی شہر الحدیدہ کے نواحی علاقوں سے حوثی ملیشیا کے فرار ہونے کے بعد قبضے میں آنے والے میزائلوں، ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تمام اشیاء ان علاقوں میں باغیوں کے زیر انتظام خفیہ گوداموں اور اڈوں سے برآمد ہوئیں۔ یمنی فوج کو الحدیدہ کی جانب پیش قدمی میں عرب اتحاد کی معاونت بھی حاصل ہے۔

الحدیدہ شہر کے اطراف کھیتوں میں یمنی فوج کو حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور لانچرز ملے۔ باغیوں نے ان کو سعودی عرب کی اراضی اور یمن کی آزاد کرائی جاںے والی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔

زمینی ذرائع کے مطابق حوثیوں نے اپنے ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرے کو کھیتوں، شہریوں کے گھروں اور گنجان آباد دیہات میں چھپایا تھا تا کہ یمنی فوج اور عرب اتحاد کی جانب سے ان مقامات کو نشانہ نہ بنائے جانے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

5