.

سعودی عرب : کوسٹ گارڈز کے ہاتھوں نصف ٹن منشیات پکڑی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں (جازان، نجران، عسير) میں کوسٹ گارڈز کے اہل کاروں نے رواں ماہ 5 رمضان سے 18 رمضان کے دوران مجموعی طور پر 641 کلو گرام حشیش اسمگل کرنے کی مخلتف کوششوں کا ناکام بنا دیا۔ اس دوران 20 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایتھوپیا کے 9، صومالیہ کے 2 اور یمن کے 9 باشندے ہیں۔ ان افراد نے مملکت کی جنوبی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کوسٹ گارڈز کے سرکاری ترجمان کیپٹن طلعت بن عابد الصخیری نے بتایا کہ ملزمان اور ان کے قبضے سے پکڑی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ الصخیری نے باور کرایا کہ کوسٹ گارڈز کے اہل کار اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں کسی قسم کی تساہل پسندی یا غفلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور غیر قانونی طریقوں سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔