.

سعودی ولی عہد کی صاحبزادے کے ہمراہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں سعوی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے سلمان بن محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکے ہمراہ اپنے چچا شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولی عہد اور ان کے بیٹے کی شہزادہ مقرن سے ملاقات کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں شہزادہ مقرن کو مہمانوں کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد نے اپنے چچا مقرن بن عبدالعزیز کا گرم جوشی سے ہاتھ چوما جب کہ انہوں نے دونوں مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور ننھے سلمان بن محمد کو اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کے ابو کا چچا اور دادا کا بھائی ہوں‘۔