امتحان میں ناکامی کا خوف، مصری طالبہ نےاپنی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصرمیں ایک لڑکی نے میٹرک کے امتحان کی تیاری نہ ہونے اور ناکامی کے خوف سے ایک اونچی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسکندریہ شہر کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر جنرل محمد الشریف نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹرک کی طالبہ نے کثیرالمنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کو اپنی جان لے لی۔ جس عمارت میں لڑکی نے خود کشی اسی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور اس کی خود کشی سے دو گھنٹے کے بعد امتحانات شروع ہونا تھے۔

خود کشی کرنے والی لڑکی کی شناخت یارا یاسر محمد کے نام سے کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ امتحان کی آمد پر تیاری نہ ہونے کے باعث سخت اعصابی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار تھی اور اسے اپنی ناکامی کا ڈر تھا۔ اس نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے مغربی اسکندریہ میں الھانوفیل کے مقام پر ایک عمارت سے کود کو خود اپنی زندگی ختم کردی۔

بلندی سے گرنے کےباعث اس کا جسم زخموں سے چور ہوگیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

لڑکی کی والدہ نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی میٹرک کے امتحان کے لیےتیار نہیں تھی اور اس کی موت کی وجہ امتحان میں ناکامی کا خوف تھا۔ پراسیکیوٹر نے لاش قبضے میں لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں