حوثی باغی الحدیدہ سے مشروط طورپر انخلاء کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے مصدقہ سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی ساحلی شہر الحدیدہ سے مشروط طورپر نکلنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ سے انخلاء کے لیے شرائط اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ کے سامنے پیش ہیں جنہوں نے گذشتہ روز صنعاء کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے انخلاء کے لیے شرط رکھی ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول آئینی حکومت کےبجائے اقوام متحدہ کے کنٹرول میں ہوگا۔ الحدیدہ کے راستے حوثی باغیوں کے لیے آنے والے سامان کو روکا نہیں جائے گا۔ آئینی حکومت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ عرب اتحادی فوج بمباری بند کرتے ہوئے امن بات چیت کا آغاز کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ الحدیدہ میں جنگ بندی کی مکمل ضمانت فراہم کی جائے گی اور وہاں سے نکلنے والے جنگجوؤں اور ان کے اقارب کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے مطالبہ کیا کہ وہ باغیوں کی قائم کردہ سپریم پولٹیکل کونسل کے سربراہ الصماد کے قتل کی مذمت کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں