سعودی عرب کے شہر ینبع پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز حوثیوں کی جانب سے مملکت کے مغربی شہر ینبع پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔

ادھر یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کی شب ایک پریس کانفرنس میں باور کرایا کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی روش جاری رکھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ فورسز صعدہ میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کے بڑے حصّے اور میزائلوں کے لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں