.

قطر اپنے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے نہیں دے رہا : سعودی وزارت حج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے تقریبا 70 لاکھ مسلمانوں نے رواں سیزن میں مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ روحانی فضاؤں میں عمرہ ادا کیا۔

خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پر سعودی حکومت تمام تر صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لائی۔ اس دوران معتمرین کی خدمت، دیکھ بھال اور سلامتی کے لیے تمام اہل افرادی قوت کو بھرتی کیا گیا۔

وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطری حکام کے منفی موقف کے پیش نظر جس کے مطابق دوحہ حکومت قطر کے شہریوں اور وہاں مقیمین کو مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہونے دے رہی، سعودی وزارت حج و عمرہ قطری برادران کے عمرے کے لیے آنے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں قطری شہری جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنا اندراج اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ عمرے کے لیے آنے والے قطری شہری سعودی وزارت کی اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں :

https://eservices.haj.gov.sa/eservices3
Umrah E-Services Portal
eservices.haj.gov.sa
Dear Brother/Sister... Welcome to the Umra Services Portal. Please fill the fields below to review the packages

اسی ویب سائٹ کے ذریعے معترمین کو خدمات پیش کرنے والی منظور شدہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ قطری شہری دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین عمرہ کی طرح اپنے لیے مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت کے بیان کے مطابق رمضان 1439 ہجری کے دوران عمرے کا ارادہ رکھنے والے قطری شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی افراد ما سوا "قطر ایئرویز" کے دوسری کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت آ سکتے ہیں۔