مصری صدر اور اردنی فرمانروا میں علاقائی مسائل پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی اور اردنی فرمانروا کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں برادر ملکوں کےتعلقات میں مزید بہتری، علاقائی مسائل، خطے کے بحرانوں اور قضیہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مشاورت اورہم آہنگی میں اضافے اور تزویراتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ اردنی فرمانروا اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفون پر ایک ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب اردن داخلی سطح پر سخت عوامی دباؤ سے گذر رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر عوام سڑکوں پر ہیں اور بادشاہ سلامت کو وزیراعظم کو عوامی احتجاج کے بعد برطرف کرنا پڑا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں