ابوظہبی کی برق رفتار ترقی کے لیے 50 ارب درہم کے اقتصادی پیکج کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ملک کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے دارالحکومت ابو ظہبی کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے تین سالہ پروگرام کے تحت 50 ارب درہم کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے 90 روز کے اندر اندر تین سالہ اقتصادی پروگرام کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقتصادی پروگرام کے تحت ابو ظہبی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، توسیع، چھوٹے، درمیانے اور بڑے صنعتی، سماجی، اقتصادی اور خدمات کے شعبہ میں سول سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اماراتی حکومت کی طرف سے ابو ظہبی میں ترقیاتی شعبے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی پرکشش اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جن کمپنیوں کو ابو ظہبی میں اپنی سروسز کے لیے دو سال کے قیام کی اجازت دی گئی ہے انہیں مفت ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہرمیں ترقیاتی شعبے میں کام میں دلچسپی رکھنے والی فرموں اور سرمایہ کاروں کو ان کی پسند کے شعبوں میں کام کے لیے فوری اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

ترقیاتی شعبے میں کام اور سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ الشیخ محمد بن زاید نے مقامی شہریوں کے لیے حکومتی اور پبلک سیکٹر میں اگلے پانچ سال تک کم سے کم روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا کرنے کے بھی احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں