سعودی ولی عہد لبنان کے استحکام میں مدد دینا چاہتے ہیں: حریری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مرکزی کردار کا مقصد لبنان کے استحکام اور اس کی تعمیر ترقی میں مدد دینا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب ۔ لبنان بزنسل کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران سعد حریری نے کہا کہ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام کے لیے ہمشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اس ملاقات میں لبنان کی عمومی اقتصادی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

بیروت سے شائع ہونے والے عربی معاصر عزیز ’المستقبل‘ کے مطابق ملاقات کے دوران سعد حریری نے دونوں برادر ملکوں میں ایک دوسرے کے سرمایہ کاروں کو مزید مواقع فراہم کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات قائم ہیں اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز دوطرفہ تعلقات کو مزید ترقی دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد اپنے محوری کردار کے ذریعے لبنان میں استحکام میں مدد دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ملک میں سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور سماجی شعبے میں حکومت کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں