.

جدہ کے ہوائی اڈے پرشہزادہ محمد بن سلمان کا اماراتی ولی عہد کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے جہاں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی ولی عہد اور ان کے ہمراہ مہمان جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرجہازسے اترے تو شہزادہ محمد بن سلمان ان کے استقبال کو موجود تھے۔ دونوں رہ نماء گرم جوشی سے ایک دوسرے کے گلے ملے۔ بعد ازاں انہوں نے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔