.

عراق: بغداد کے علاقے الصدر سٹی میں کار بم دھماکا،18 افراد ہلاک،90 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے الصدر سٹی میں ایک کا ر بم دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے اور کم سے کم نوّے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے کے بعد منظرعام پر آنے والی تصاویر میں تباہ شدہ عمارت اور مقتولین کے لواحقین کو غم اور صدمے سے آہ و بکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکا اسلحہ کے ایک گودام میں ہوا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق دھماکا خیز مواد ایک مسجد کے گودام میں رکھا گیا تھا۔ بارودی مواد اس وقت پھٹ گیا جب اسے ایک کار کے ذریعے وہاں سے کسی اور جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔۔

خیال رہےکہ بغداد سے متصل الصدر شہر سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہ نما مقتدیٰ الصدر کا آبائی علاوہ ہے۔ مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں سیاسی اتحاد نے عراق میں منعقدہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی تھی اور سب سے زیادہ نشستیں جیتی تھیں۔