عراق : الحکیم، الصدر اور علاوی پر مشتمل نیا سیاسی اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے لیے ایک نیا اتحاد سامنے آیا ہے جس میں نیشنل الائنس کے علاوہ سائرون اور الحکمہ گروپ شامل ہیں۔

اس نئے اتحاد میں 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں جس کا مقصد عراقی پارلیمنٹ میں سب سے بڑا بلاک تشکیل دینا ہے۔

اس سلسلے میں عمار الحکیم کے زیر قیادت الحکمہ گروپ، مقتدی الصدر کے زیر قیادت سائرون گروپ اور ایاد علاوی کے زیر قیادت نیشنل الائنس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

تینوں فریقوں کا اجلاس دارالحکومت بغداد میں الحکمہ گروپ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔

اس سے قبل بدھ کے روز الصدری گروپ کے سربراہ کے ترجمان جعفر الموسوی نے باور کرایا تھا کہ پارلیمنٹ اور حکومت اس رقم کے ذمّے دار ہیں جو الکٹرونک مشینری کے لیے ادا کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے انتخابی قانون میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 19 کے پیراگراف 9 کی خلاف ورزی ہے۔ الموسوی نے زور دے کر کہا کہ سائرون گروپ کو حاصل ہونے والی نشستوں کی تعداد میں ہاتھ سے گنتی کے بعد بھی کوئی فرق نہیں آئے گا۔

ترجمان نے بعض صوبوں میں دھاندلی کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کا علاج انتخابی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں