یمن میں حج وعمرہ ٹور آپریٹرز کمپنیاں بھی حوثیوں کے زیرعتاب

’باغیوں نے حج وعمرہ جیسے مقدس فریضے کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حوثی باغیوں نے حج اور عمرہ کی سہولت فراہم کرنے والی ٹورآپریٹرز کمپنیوں اور ایجنیسیوں کے خلاف بھی انتقامی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے اپنے زیرتسلط علاقوں بالخصوص صنعاء میں حج وعمرہ کی سروسز فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے دفاتر بند کرنے اور ان کی املاک غصب کرنا شروع کر رکھا ہے۔

صنعاء میں ایک عمرہ ٹورآپریٹر فرم کے ڈائریکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ حوثی باغیوں نے شہریوں کو عمرہ کے لیے سعودی بھجوانے پر غیراعلانیہ پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ اس کا اندازہ ان کی انتقامی کارروائیوں سے لگایا جا سکتا ہے جن میں باغی عمرہ کمپنیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حوثیوں نے صنعاء میں قائم ان کی عمرہ ٹریول کمپنی کو سیل کر دیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب آئینی حکومت کے محکمہ اوقاف نے ملک بھر سے شہریوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بھجوانے کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

حج وعمرہ کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران صنعاء میں 18 حج ٹورآپریٹرز فرموں کے دفاتر کو سیل کرنے کے بعد ان کی املاک پر قبضہ کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں