اسپین کی نئی کابینہ میں خواتین کی مردوں پر عددی برتری پر نئی بحث

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسپین میں حال ہی میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں ایک ایسی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں 11 خواتین اور چھ مرد وزراء سمیت کل سترہ وزراء شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسپینی کابینہ میں خواتین وزراء کی مردوں پر عددی برتری نے ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

نئی کابینہ ملک کے فرمانروا ’کنگ فیلپ ششم‘ کے سامنے حلف اٹھائے گی۔

اسپینی وزیراعظم پیڈرو سانشیز کا کہنا ہے کہ ان کی نئی ٹیم معاشرے میں پروگریسیو سوچ کو آگے بڑھائے گی اور یورپ کی حمایت کرے گی۔

ماضی کی نسبت نئی کابینہ کی سب سے خاص بات اس میں خواتین وزراء کی تعداد میں اضافہ ہے۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ماریانو راخوی کی کابینہ میں مردوں کو خواتین پر برتری حاصل تھی۔ نئی کابینہ کے 18 ارکان میں سے 61.1 فی صد وزارتیں خواتین کو دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے بہت کم ایسے ممالک ہیں جہاں کابینہ میں خواتین کی تعداد 50 فی صد ہے۔ ایسے ممالک میں فرانس، سویڈن اور کینیڈا سر فہرست ہیں۔

نو منتخب وزیراعظم 46 سالہ راخوی کی پارلیمنٹ میں 350 کے ایون میں 84 سیٹیں ہیں۔ ان کے پیشرو راخوی گذشتہ ہفتے کرپشن کے الزامات کے بعد برطرف کردیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں