صعدہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 حوثی ہلاک ہوئے: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر مارے جانے والے حوثی باغیوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے 46 ہتھیار اور حربی آلات بھی تباہ کر دیے گئے۔

گزشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے دو صوبوں الجوف اور صعدہ میں پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے پہلے گڑھ صعدہ میں باغیوں کے ڈھیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر تعز میں یمنی فوج نے شہر کے مغرب میں نئی پیش قدمی کی ہے۔ اس دوران الصفراء، الجبيرية، المشبك اور دیگر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

اسی طرح یمنی فوج نے تزویراتی نوعیت کے پہاڑی علاقے جبلِ ابو النار پر نئے ٹھکانے اپنے کنٹرول میں لے لیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کی بڑی پسپائی کے نتیجے میں یمنی فوج حرض شہر کے قریب آ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں