حوثی باغیوں نے یمنی فوج کے 5 کھرب ڈالر لوٹ لیے:حکومتی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل محمد المقدشی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے فوج کے لیے مختص کم سے کم پانچ سو ارب ڈالر کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشرقی صنعاء کے مآرب شہر کے دورے کے دوران جنرل المقدشی نے کہا کہ تین سال قبل یمن کی مسلح افواج کی بحالی کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کی قربانیوں کے نتیجے میں یمنی فوج اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی اور اس نے ملک میں پھیلی ایرانی حمایت یافتہ بغاوت کر کلچنے کی اپنی ذمہ داری پوری کی۔

یمن کے قائم مقام وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے فوج کے لیے مختص بجٹ پر قبضہ کرنے کےساتھ ریاستی اداروں، اطلاعات اور دیگر سرکاری ادارں کے امول میں لوٹ مار مچائی۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے لوٹے گئے اسلحہ اور رقم کے اعتبار سے یمن فوج کے وسائل کم ہیں۔ حوثیوں نے سرکاری فوج کا اسلحہ اور گولہ بارود تک لوٹ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں