مشرقی صنعاء میں یمنی فوج کی کارروائی میں 30 حوثی ہلاک، 10 گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرقی صنعاء کے نھم محاذ پر یمن کی سرکاری فوج اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان اتوار کے روز خون ریز جھڑپوں میں کم سے کم 30 باغی ہلاک اور 10 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے شعبہ اطلاعات کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مشرقی صنعاء میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثیوں کےایک گروپ نے جبل الجبیر اور تبۃ الحمراء سمیت متعدد دیگر علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کی درندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔لڑائی میں کم سے کم تیس باغی ہلاک ، درجنوں زخمی اور دس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ادھرایک دوسری پیش رفت میں عرب اتحادی فوج نے یمن میں متعدد مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھاکوں پرفضائی حملے کیے ہیں جن کےنتیجے میں باغیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

عرب اتحادی فوج کی مدد سے یمنی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی فورسز نے نھم ڈاریکٹوریٹ کے پہاڑی علاقوں کو باغیوں سے آزاد کرانے کا اپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ نھم کے محاذ کو صنعا کا مشرقی دروازہ قرار دیا جاتا ہے اور دفاعی وتزویراتی اعتبار سے یہ ایک اہم مقام ہے۔

ادھر مغربی مآرب میں صرواح کے مقام پر بھی یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ صرواح میں القلب اور المیسرہ کے مقامات پر لڑٗائی کے دوران درجنوں حوثی باغیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں کم سے کم تیس باغی ہلاک اور 60 زخمی ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں