حج بارے جھوٹ بولنے والے قطر کا زوال حیرت کی بات نہیں: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ حج کے بارے میں جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لینے والے ملک قطر کا اس حد تک زوال کاشکار ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔

’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ اپنے ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ دوحہ حج جیسی مقدس عبادت کے بارے میں بھی سعودی عرب کے خلاف دروغ گوئی سے کام لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے پاس امارات کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

خیال رہے کہ قطر نے کہا ہے کہ وہ امارات کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اٹھائے گا۔ قطر کے اس بیان کے جواب میں اماراتی وزیر کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور دروغ گوئی قطر کی پالیسی ہےجو ملک حج جیسے مقدس فریضے کے بارے میں جھوٹ گھڑ سکتا ہے اس کا اس حد تک زوال کا شکار ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں