سعودی عرب کی سوڈان کے لیے 458 ٹن امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔ یہ امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کےہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائےگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی۔ امدادی سامان میں ادویات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان سوڈان کی بحر الاحمر، شمال کردفان ریاستوں اور وود عشانہ کے علاقے میں تقسیم کی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق سوڈان کی تمام ریاستوں میں اور صوبوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے بھیجی گئی ادویات 40 مراکز صحت اور 15 بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں تقسیم کی جائے گی جس سے کم سے کم 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ گذشتہ برس شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے سوڈان کے رمضان امدادی پیکج کے تحت 5 لاکھ ڈالر کا سامان ارسال کیا گیا جس سے 87500 افراد مستفید ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں