سعودی ولی عہد کی ہدایت پر شہداء اور معذور افراد کے اہل خانہ کے لیے تحائف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مملکت کے ضلعے محایل کے سکریٹری علی الفلقی نے عید الفطر کے موقع پر تمام شہداء، لاپتہ، زیر حراست اور مکمل معذوری کا شکار ہو جانے والے شہریوں کے اہل خانہ کو تحائف اور ہر خاندان کے لیے 50 ہزار ریال کی رقم حوالے کی۔

تحائف اور رقم وصول کرنے والے تمام خاندانوں نے اس ہمدردانہ اقدام پر مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ضلعے کے سکریٹری نے عید الفطر سے قبل شہداء کے اہل خانہ کے واسطے اس گراں قدر اقدام پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں