.

بغداد: صدر سٹی میں کار بم دھماکے کے الزام میں 20 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 20 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔صدر سٹی میں اسلحے کے ایک گودام میں گذشتہ ہفتے بم دھماکے میں اٹھا رہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صدر سٹی عراق میں 12 مئی کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشتیںم حاصل کرنے والے سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کا مضبوط گڑھ ہے۔انھوں نے شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کے ساتھ منگل کے روز حکومت کی تشکیل کے لیے نئے اتحاد کا ا علان کیا ہے۔ان دونوں اتحادوں نے پارلیمانی انتخابات میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔