سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے آج بدھ کوعلی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ یمن سے جازان میں داغا گیا میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں 9 جون کو حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے جن میں سے ایک کو یمن کےاندر اور دوسرے جو صحرائی علاقے میں مار گرایا گیا تھا۔

یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں