سوڈان کے صدراور اماراتی وزیرخارجہ کی شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ روز سوڈان کے صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سمیت متعدد ممالک کے رہ نماؤں نے مکہ معظمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق مکہ کے الصفا شاہی محل میں نماز مغرب سے قبل جمہوریہ القمر کے صدر عثمان غزالی، سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر، گیبون کے صدرعلی بونجو اوندیمبا اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے سعودی فرمانروا سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں