الحدیدہ میں لڑائی کے دوران متحدہ عرب امارات کے چار فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کے خلاف جاری لڑائی کے دوران اس کے چار سپاہی شہید ہوگئےہیں۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الحدیدہ میں لڑائی کے دوران فرسٹ نیول سارجنٹ خلیفہ سیف سعید الخاطری، علی محمد راشد الحسانی، سارجنٹ خمیس عبداللہ خمیس الزیودی اور العریف حمدان سعید العبدولی مارے گئے ہیں۔

امارات کی مسلح افواج کی طرف سے چاروں شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے ساتھ شہداء کی شہادت کی قبولیت کی دعا کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں