سعودی ولی عہد نے حکمت عملی سے عرب ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا:حریری

شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں پوری قوت سے کامیاب ہ رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد عرب ممالک کے لیے نجات دہندہ ہیں اور ان کی پالیسیاں عرب ممالک کو تقسیم ہونےسے روکنے کے لیے پوری قوت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعد حریری نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کو تقسیم ہونے اور ٹکڑوں میں بٹنے کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی اور ان کی تمام پالیسیاں پوری طاقت سے کامیاب ہورہی ہیں۔

سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور سعودی حکومت نہ صرف مملکت بلکہ خطے کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے میں سرگرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا اور لبنانی قوم کو سعودی عرب کے تعاون اور مدد پر ہمیشہ خوشی اور فخر رہے گا۔ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام، بیداری، اقتصادی ترقی میں معاونت اور مشکلات کے وقت بیروت کا ساتھ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں