.

تصاویر کے آئینے میں : حرم مکّی میں ننّھے معتمرین !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرم مکّی میں عمرہ کرتے ہوئے بچوں کی تصاویر معنوی جمال کا نمونہ بن گئیں۔ ان بچوں کے اہل خانہ نے رمضان مبارک میں عمرہ کیا اور نماز تراویح بھی ادا کی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے لیے کیمرہ مین "باسم دمنہوری" کی جانب سے لی گئی تصاویر میں نظر آنے والے بچّے مختلف عمر کے ہیں۔

رمضان کے آخری عشرے میں حرم شریف میں نمازیوں اور معتمرین کی بھرپور موجودگی نظر آئی اور انہوں نے حرم مکی کی راہ داریوں اور بیرونی صحنوں کو بھی بھر دیا۔ یہاں تک کہ نماز کے اوقات میں ان کی صفیں مرکزیہ کے علاقے میں سڑکوں پر بھی نظر آئیں۔ اس دوران حرم مکی کے سکیورٹی اہل کاروں نے بھٹک جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جو اچانک اپنے والدین کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے تھے۔ ان بچوں کے ساتھ مکمل پیار اور شفقت کے ساتھ ان کا نام اور پتہ پوچھا جاتا تا کہ سہمے اور بعض اوقات روتے ہوئے ان بچوں کا خوف دور کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں مغربی سمت حرم مکی کی سکیورٹی کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر کے دفتر کے نزدیک المسیال کے داخلی راستے پر ایک مرکز بھی مختص کیا گیا۔ یہاں ایک شعبہ مردوں کے لیے اور دوسرا خواتین اور بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس دوران متعدد زبانوں میں بات چیت اور راحت پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے اور کھو جانے والے افراد اور بچوں کو کم سے کم وقت میں ان کے گھر والوں تک پہنچانے کے بھرپور اقدامات کیے گئے۔

children at mecca. (Supplied)