غزہ پٹی : دراندازی کے الزام میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ ان دونوں نوجوانوں نے غزہ کے مشرق میں المنطار گزر گاہ کے راستے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فلسطینی کا نام صبری احمد ابو خضر ہے۔ اس کی عمر 24 سال ہے۔

بعض فلسطینی نوجوان العودہ کیمپ کے نزدیک مظاہرے کے واسطے پہنچے تھے تاہم قابض فوج نے ان کا استقبال فائرنگ سے کیا۔

دوسری جانب حالیہ عرصے میں غزہ پٹی کے اندر مظاہرین نے آتش گیز کاغذی طیاروں اور غباروں کا استعمال شروی کیا ہے جس نے اسرائیلی اراضی میں واقعتا نقصان کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں